چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد تمغہ امتیاز کے لیے نامزد
08-15-2023
(لاہور نیوز) بچوں کے حقوق کے تحفظ پر خدمات کے اعتراف میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کر لیا گیا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے اس اعزاز کے لیے نامزد ہونے پر چائلڈ پروٹیکشن کی ٹیم نے سارہ احمد کو مبارکباد پیش کی۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے، لگن اور عزم کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔ سارہ احمد کو بچوں کے حقوق کے لیے اپنی انتھک خدمات کے اعتراف میں 23 مارچ 2024 کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ Congratulations Madam Sarah Ahmad @SarahAhmad_CPWB being awarded with Tamgha e Imtiaz by Pakistan Government pic.twitter.com/fiszJoVTzt — Child Protection & Welfare Bureau (@cpwbpunjab) August 14, 2023