ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کے 37 کیسز رپورٹ

08-15-2023

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران جان لیوا وائرس کورونا کے 37 کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں ایک ہفتے( 7 سے 13 اگست) کے دوران خطرناک وائرس کورونا کے 37 ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس دوران 8 ہزار673 کورونا ٹیسٹ کئے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد ریکارڈ کی گئی۔  این آئی ایچ کے مطابق اس عرصے کے دوران جان لیوا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ COVID-19 Weekly Update(07-13 August) 2023Total Tests: 8,673Total Positive Cases: 37Total Deaths: 00Positivity %: 0.43%Critical Patients Average: 0(Shared by NCOC-NIH) — NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 15, 2023