پاکستان کو باڈی بلڈنگ کے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی مل گئی

08-15-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کو باڈی بلڈنگ کے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی مل گئی، تن سازی کاعالمی ایونٹ رواں سال اکتوبر میں ہو گا۔

ایونٹ میں مسٹر اینڈ مس یونیورس سمیت 30 کیٹگریز میں 300 سے زائد تن ساز اور ماڈلز شریک ہوں گی، پاکستان کے معروف اداکار عمر شہزاد اور محمد رئیس فیشن ماڈل کیٹیگری میں جلوہ گر ہوں گے، پاکستان کی 3 خواتین بھی پاور لفٹنگ کی کیٹیگری میں ان ایکشن ہوں گی۔ اس حوالے سے معروف باڈی بلڈر رمیز ابراہیم خان کا کہنا ہے کہ عالمی ایونٹ گلوبل پاور لفٹنگ اینڈ فزیک انٹرنیشنل کے تحت منعقد ہوگا، ایونٹ میں بھارت سمیت 30 ممالک شرکت کریں گے، تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان اتنے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔