لاہور میں خواجہ سرا کے تشدد سے رکشہ ڈرائیور قتل
08-15-2023
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں خواجہ سرا نے تشدد کرکے رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول رکشہ ڈرائیور غلام شبیر نے خواجہ سرا عدنان کو رکشے میں سوار خواتین سے پیسے مانگنے سے منع کیا ، جس پر خواجہ سرا عدنان برہم ہو گیا اور رکشہ ڈرائیور پر تشدد شروع کر دیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سرا عدنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب واقع کی اطلاع ملنے پر رکشہ ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے مین بلیوارڈ علامہ اقبال ٹاؤن کو بلاک کر دیا تاہم پولیس کی جانب سے مقتول کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی پر رکشہ ڈرائیوروں نے احتجاج ختم کر دیا۔