اورکزئی میں پہلے 4 روزہ پیرا گلائیڈنگ فیسٹیول کی تقریب کا انعقاد

08-15-2023

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں اورکزئی میں سامانہ کے مقام پر پہلے 4 روزہ پیرا گلائیڈنگ فیسٹیول کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں ملک بھر سے 60 پیرا گلائیڈرز  نے دو مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا، مقابلے میں افغان خاتون نے بھی شمولیت اختیار کی، تقریب میں بڑی تعداد میں عوام  نے شرکت کی اور پیراگلائیڈز  کے مختلف فلائی مووز سے محظوظ ہوئے۔ تقریب سے اورکزئی میں پہلے پیرا گلائیڈنگ کلب کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا، جی او سی کوہاٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، مہمان خصوصی نے تقریب کے اختتام پر پیراگلائیڈرز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ تقریب سے اورکزئی میں سیاحت کے شعبہ کو فروغ ملے گا، شاندار تقریب کے انعقاد پر علاقہ مکینوں اور عوام  نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔