ورلڈ بلائنڈ گیمز کا میلہ برمنگھم میں سجے گا

08-15-2023

(لاہور نیوز) ورلڈ بلائنڈ گیمز کا میلہ 17 سے 26 اگست تک برمنگھم میں سجے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ بلائنڈ گیمز میں شرکت کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے انگلینڈ روانہ ہو گئی۔

ورلڈ بلائنڈ گیمز میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ ورلڈ بلائنڈ گیمز کے کرکٹ کے مقابلوں میں 5 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ورلڈ بلائنڈ گیمز17  سے 27 اگست تک برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہوں گی۔ گیمز میں بلائنڈ کرکٹ ایونٹ کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔