پاکستان اور چین کے درمیان زرعی سروسز میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

08-15-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان کیڑے مار ادویات اور زرعی سروسز میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد غذائی نظام میں انقلاب لانا، کاشتکاروں کو جوڑنا ، اچھی کارکردگی دکھانا اور غذائی تحفظ کے لئے اینڈ ٹو اینڈ ویلیو چینز کو جوڑنا شامل ہے۔ مرچ، ٹماٹر، مکئی اور تل کی کاشت کیلئے کیڑے مار ادویات اور بیج کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ معاہدے پر دستخط ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان کی پہلی بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن فوڈ ایگ 2023 میں ہوئے۔ تقریب میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر مویشیوں کے علاج اور ان سے منسلک مصنوعات کی برآمد پر بھی بات چیت کی گئی۔ نمائش میں مختلف نمائش کنندگان اور بین الاقوامی خریداروں  نے شرکت کی۔