سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

08-15-2023

(لاہور نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ پر 21 اگست تک نیب کی تحویل میں دے دیا۔

نیب لاہور کی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا، نیب تحقیقاتی ٹیم نے صدر تحریک انصاف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ احتساب عدالت نے نیب ٹیم کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے گزشتہ روز نظربندی کی مدت مکمل ہونے پر چودھری پرویز الہٰی کو رہا کیا گیا تھا، رہا ہوتے ہی نیب ٹیم نے پرویز الہٰی کو گرفتار کر کے راہداری ریمانڈ کے بعد لاہور منتقل کیا تھا۔