سٹیج ڈراموں میں فحش ڈانس کرنے والی دو اداکاراؤں کو گرفتار کرنے کا حکم

08-15-2023

(لاہور نیوز) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے سٹیج ڈراموں میں فحش ڈانس کرنے والی دو اداکاراؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔

دونوں ڈانسرز کی غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں،جن میں ڈانسر شمع رانا نے سٹیج ڈرامے میں فحاشی کی تمام حدیں پار کیں، جبکہ پائل چودھری نے "نوکر وہٹی دا" سٹیج ڈرامے میں فحش اشارے اور بیہودہ ڈانس کیا تھا۔  تھانہ سول لائنز میں دونوں اداکاراؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے دونوں ڈانسرز کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا، دونوں ڈانسرز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ترجمان وزارت اطلاعات پنجاب نے بتایا ہے کہ نگراں وزیراطلاعات عامر میر کی ہدایت پر دونوں ڈراموں اور دونوں ڈانسرز پر صوبہ بھر میں پابندی عائد کردی گئی ہے، پنجاب آرٹس کونسل کے ڈراموں کی روزانہ مانیٹرنگ کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے۔