پولٹری مصنوعات بدستور مہنگی، سبزیاں بھی قوت خرید میں نہ رہے
08-15-2023
(لاہور نیوز) اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ میں نہ آ سکیں۔ پولٹری مصنوعات بدستور مہنگی ہیں ۔ سبزیاں اور پھل بھی قوت خرید میں نہ رہے۔
بے لگام مہنگائی کسی کے قابو میں نہ آئی۔ پولٹری مصنوعات قوت خرید سے باہر ہے۔ برائلر گوشت 582 روپے فی کلو ہے۔ فارمی انڈے ایک روپیہ مہنگے ہو کر 288 روپے فی درجن ہو گئے۔ سبز مصالحہ جات اور موسمی سبزیاں بھی پہنچ سے دور ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں پیاز 90 ، ٹماٹر 150 ، لہسن 560 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ ادرک 1100 ، ٹینڈے 200 ، آلو 100 روپے فی کلو ہیں۔ میتھی 450 ، بینگن 180 ، پھول گوبھی 170 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ شلجم 170 اور بھنڈی 140 روپے فی کلو مل رہی ہے۔ پھلوں میں سیب 450 ، آلو بخارا 480 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے۔ کیلے درجہ اول 220 روپے فی درجن ہیں۔ عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی پر نالاں ہیں، کہتے ہیں مہنگائی روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے۔ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔ مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد بھی خواب بن گیا ۔ اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت کی جا رہی ہیں۔