اداکارہ نوال سعید نے اپنی پسندیدہ شخصیت کا نام بتا دیا

08-15-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے اپنے والد کو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے۔

اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ لے گئی چند تصاویر شیئر کیں۔ اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ دنیا میں میرے سب سے زیادہ پسندیدہ شخص کو سالگرہ کی بہت مبارک باد، نوال کا اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ "مجھے آپ سے بے حد محبت ہے"۔     پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد جہاں مداحوں نے سالگرہ کی مبارک باد دیں وہیں کچھ صارفین کی جانب سے اداکارہ کے بلاجھجک اپنے والد سے بغل گیر ہونے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔