پاک افغان کرکٹ سیریز: قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا آج دوسرا روز

08-15-2023

(لاہور نیوز) پاک افغان ون ڈے کرکٹ سیریز کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کے تین روزہ ٹریننگ کیمپ میں آج دوسرے روز بھی جم کر پریکٹس کریں گے۔

کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تین گھنٹے تک اپنی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور پریکٹس کی، قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 16اگست تک جاری رہے گا۔ پاکستانی ٹیم 17 اگست کو سری لنکا روانہ ہو گی، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔