اداکار فہد شیخ کے گھر ننھی پری کی آمد

08-14-2023

(ویب ڈیسک)معروف اداکار فہد شیخ نے ایک بار پھر سے باپ بننے کی خبر مداحوں سے شیئر کردی ۔

رپورٹ  کےمطابق فہد شیخ نےاپنی بیٹی کے ہاتھ کی خوبصورت تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کا نام عائزل فہد شیخ رکھا ہے۔اداکار نے لکھا کہ اللہ نے اپنے فضل سے ہمیں رحمت سے نوازا ہے، میری آپ سے درخواست ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،اداکار نے اپنی تمام نعمتوں پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ فہد شیخ کی مہرین شیخ سے 2012 میں شادی ہوئی تھی، جو کہ ماضی کی نامور پاکستانی اداکارہ شاہدہ مِنی کی بیٹی ہیں،شادی کے کچھ عرصے بعد ان کے ہاں بیٹا ہوا تھا اور اب ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔