یوم آزادی پر بوم بوم آفریدی نے ٹوئٹر پر بڑا پیغام جاری کردیا

08-14-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہم دنیا میں جہاں بھی جائیں اپنے وطن جیسی کوئی جگہ نہیں ہے۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنےپیغام میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسی کوئی جگہ نہیں،اللہ تعالیٰ نے اس ملک کواپنی تمام ترنعمتوں سے نوازا ہےآج کے دن پاک سرزمین کے لیے دعا کریں   شاہد آفریدی کامزید کہنا تھاکہ قائداعظم کی میراث کوہمیشہ برقراررکھنے کا وعدہ کریں،میری دعا ہے کہ اللہ ہمیں اور اس ملک سے تعلق رکھنے والے ہرفرد کو طاقت دے۔ آمین