پنجابی فلم 'کیری آن جٹا3'نے پاکستان میں کتنے کروڑ کا بزنس کرلیا؟جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

08-14-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اور بھارتی فنکاروں پر مشتمل پنجابی فلم ’کیری آن جٹا تھری‘ نے پاکستان میں 26 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق فلم کی شاندار کامیابی کےحوالے سے ایک پروقار تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں نامور فلم ڈائریکٹرز سید نور، صفدر ملک، شیخ عابد رشید، امجد رشید سمیت نامور فنکاروں اور سینما مالکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید نور کا کہنا تھا کہ پنجابی فلموں کا دنیا بھر میں پسند کیا جانا خوش آئند ہے، ان کی پنجابی فلموں ’چوڑیاں‘ اور ’مجاجن‘ نے بھی ریکارڈز بزنس کئے تھے۔سید نور نے تجویز دی کہ سینما گھروں میں فلموں کی ٹکٹیں سستی ہونی چاہیے تاکہ اس ملک کا عام شہری بھی آسانی سے فلم دیکھ سکے۔ دوسری جانب نامور ڈسٹری بیوٹر امجد رشید نے کہا کہ ’کیری آن جٹا تھری‘ کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی شہری پنجابی فلموں کو پسند کرتے ہیں اور اس طرح کی فلمیں مستقبل میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’کیری آن جٹا تھری‘ نے دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ جبکہ صرف پاکستان میں 26 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔