یوم آزادی پر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب
08-14-2023
(لاہور نیوز) یوم آزادی پر ہر کوئی ملی جوش و جذبے سے سرشار ہے۔ ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے زیر اہتمام بھی پرچم کشائی کی پروقار تقریب سجائی گئی۔
ماڈل ٹاؤن بھی ملی نغموں سے گونج اٹھا۔ ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ تقریب ماڈل ٹاؤن سنٹرل پارک میں سجائی گئی۔ سوسائٹی کے صدر داؤد باری نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں سوسائٹی کی منیجنگ کمیٹی کے ارکان اور رہائشیوں نے بھرپور شرکت کی۔ ماڈل ٹاؤن سکیورٹی گارڈز کی جانب سے قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی۔ سوسائٹی کے صدر داؤد باری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہے۔ پرچم کشائی کی تقریب میں شریک افراد نے وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا اور ملی نغموں پر جھومتے رہے۔