فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے دوسرے سیزن میں ان ایکشن ہوں گے

08-14-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا آئی ایل ٹی 20 میں تین سال کا معاہدہ ہو گیا۔

فاسٹ بولر انٹر نیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 کے دوسرے سیزن میں ایکشن میں ہوں گے۔ شاہین شاہ آفریدی کا ڈیزرٹ وائپرز سے تین سال کا معاہدہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بن کر پُرجوش ہوں، یو اے ای میں پاکستانی شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔   اُمید ہے شائقین کی جانب سے میری ٹیم کو بھی بھرپور سپورٹ ملے گی۔