جشن آزادی کے موقع پر قذافی سٹیڈیم میں پرچم کشائی کی تقریب

08-14-2023

(ویب ڈیسک) جشن آزادی کے موقع پر قذافی سٹیڈیم لاہور میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔

تقریب میں سرفراز نواز سمیت سابق انٹرنیشنل کرکٹرز نے شرکت کی۔ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے پرچم کشائی کی ، کیک کاٹا اور ایک پودا بھی لگایا۔ انہوں نے پی سی بی کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔