چودھری پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

08-14-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کی نظری بندی کے احکامات کی مدت ختم ہونے پر انہیں اڈیالہ جیل سے رہا گیا جبکہ رہا ہوتے ہی نیب کیس میں دوبارہ گرفتاری ڈال دی گئی۔ نیب لاہور کی ٹیم نے چودھری پرویز الہٰی کو گرفتار کیا۔انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ خیال رہے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے نظری بندی کے احکامات جاری کیے تھے۔ واضح رہے نیب نے اثاثہ جات کیس میں چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہیٰ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔