قومی ہیروز کی یوم آزادی پر اہل وطن کو مبارکباد

08-14-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے قومی ہیروز نے وطن کے 76 ویں یوم آزادی پر عوام کے نام مبارکباد کے پیغامات جاری کیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ کے سابق کھلاڑیوں محمد یوسف اور اظہر علی نے اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے، قومی کرکٹر شان مسعود نے بھی پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی ترقی میں چھوٹی سے چھوٹی کوشش ضرور کریں ، انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار کا کہنا تھا کہ تعمیر و ترقی میں سب کا حصہ ضروری ہے۔ ویمن کرکٹر ارم جاوید نے سبز ہلالی پرچم مزید سر بلند کرنے کا عزم کیا، قومی فاسٹ بولر زمان خان نے کہا کہ یومِ آزادی کی خوشیاں کھل کر منائیں ۔ اس کے علاوہ قومی ریسلر انعام بٹ نے اس موقع پر کہاکہ ملک کو خوبصورت بنانے کے لیے ایک پودا لگائیں۔