وزیراعلیٰ محسن نقوی کی اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد
08-14-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پراہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
حضوری باغ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں آزادی کی قدر و منزلت کو پہچاننا ہوگا، آزادی کی شمع روشن کرنے کے لیے مسلمانوں نے اپنا خون دیا، قوم کو ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل روشن ہے نوجوان مایوس نہ ہوں، ہسپتالوں میں ڈاکٹر ڈیوٹی پوری کریں، سرکاری ملازم اپنی ڈیوٹی پوری کریں تو بہتری آسکتی ہے۔