اتحاد ٹاؤن میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد، نامور گلوکار بلال سعید کی شرکت

08-14-2023

(لاہور نیوز) اتحادٹاؤن فيز1 مین رائیونڈ روڈ میں شاندار گرينڈ بیلیٹنگ اور يوم آزادی کی تقريب کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور گلوکار بلال سعید نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، یوم آزادی کی خوشی میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، تقریب میں خریداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض نامور اداکار واسع چودھری نے سرانجام دیے، تقریب ميں شرکاء کو پلاٹ نمبرز الاٹ کیے گئے، اس موقع پر کنسرٹ اور آتش بازی کا اہتمام کيا گيا تھا جس نے اس تہوار کے ماحول کو نئی بلنديوں پر پہنچا ديا، تقریب کے شرکاء بلال سعید کی پرفارمنس پر جھوم اٹھے۔  چيف آپريٹنگ آفيسر شيخ شجاع الله خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم اپنے ملک کی آزادی کا جشن منا رہے ہيں تو آئيے ترقی کے جذبے سے سرشار اپنی صلاحيتوں کا بھی جشن منائيں جو پاکستان کے رئيل اسٹيٹ سيکٹر کی حقیقت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد ٹاؤن فيز 1 اتحاد اور ترقی کی علامت کے طور پر کھڑا ہے، اتحاد ٹاؤن کی بنيادی اقدار وعدے کے مطابق تکميل اور معيار ہیں، يہ تقريب نہ صرف ايک جشن کی علامت ہے بلکہ اس بات کو يقينی بنانے کے ليے ہمارے عزم کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ وعدے صرف کيے ہی نہيں گئے بلکہ انہيں مسلسل پورا بھی کيا گيا ہے۔ اس تقريب ميں اتحاد ٹاؤن کے مينجنگ ڈائريکٹر چودھری محمد منير کے ساتھ گروپ ڈائريکٹرز چودھری فيصل منير، چودھری سہيل منير اور چودھری راحيل منير بھی شریک تھے۔