76 واں یوم آزادی، پاک فوج کی جانب سے توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

08-14-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کا 76 واں یوم آزادی ملک بھر میں بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے توپوں کی سلامی دی۔ تقریب میں موجود پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا، فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، جوانوں اور افسران کی جانب سے ملک کی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔