پاکستان آرمی اور کوہ پیماؤں نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

08-13-2023

(لاہور نیوز) پاکستان آرمی اور کوہ پیماؤں نے کے ٹو بیس کیمپ پر دنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان آرمی کی طرف سے 250 فٹ لمبا قومی پرچم لہرایا گیا، یہ ریکارڈ پاک فوج کے شہیدوں غازیوں اور سیاچن کے محاذ پر وطن کی حفاظت کرنے والوں کے نام کیا گیا ہے۔ اس قومی ریکارڈ بنانے میں سندھ، پنجاب، بلوچستان گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے کھلاڑی شامل تھے، 9 رکنی ٹیم میں سپین سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی خاتون مارتھا بھی شامل تھیں۔غیر ملکی خاتون پاکستان سے اظہار محبت کی مثال قائم کرتے ہوئے اس ریکارڈ میں شامل ہوئیں  اور کہاکہ  پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔