پاکستان میں آئٹم نمبر دوبارہ کس نے شروع کروائے تھے؟متھیرا نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

08-13-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف میزبان اور ماڈل متھیرا نے کہا ہے کہ ملک میں آئٹم نمبر دوبارہ میں نے شروع کروائے تھے ۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں متھیرا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئٹم نمبر میں نے فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ سے دوبارہ شروع کیے تھے اور اس آئٹم سانگ میں  بہت چھوٹے کپڑے پہنے تھے،اس آئٹم سانگ میں جس لباس کا انتخاب کیا وہ میرے لیے نارمل تھا۔ واضح رہے کہ ہمایوں سعید کی فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں متھیرا نے آئٹم سانگ ’تیری ہی کمی‘ پر پرفارم کیا تھا جبکہ متھیرا ماضی میں کئی فلموں میں آئٹم سانگ کرچکی ہیں جن میں 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بلائنڈ لو‘، اس کے علاوہ فلم ماہیا کے گانے ’تم ہی ہو‘ بھی شامل ہے۔