کیا شاداب خان پہلے بھی بھارت کی سرزمین پر کرکٹ کھیل چکے ہیں؟جانئے

08-13-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ میں اس سے پہلے بھارت کبھی نہیں گیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ  بھارت میں ورلڈکپ جیتنا سونے پے سہاگہ جیسا ہوگا،کسی بھی کھلاڑی کیلئے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈکپ کھیلنا ایک فخریہ لمحہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  میں اس سے پہلے بھارت کبھی نہیں گیا اور ہم میں سے بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جو اس سے پہلے بھارت نہیں گئے ہوں گے لیکن ابھی ٹیم فائنل نہیں کی گئی تو کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ کون سے کھلاڑی جائیں گے اور کون سے نہیں؟ شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں ہمیں شائقین کی سپورٹ حاصل نہیں ہوگی لہٰذا ہمیں ذہنی طور پر خود کو بہت زیادہ مضبوط رکھنا ہوگا، اور جو ہمارے پلیئرز  ہیں ان کیلئے کہا جاسکتا ہے کہ وہ سب ذہنی طور پر مضبوط ہیں۔