وزیراعظم شہبازشریف سے مصدق ملک کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

08-13-2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن  شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر مصدق ملک نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے مشکل معاشی حالات میں ڈاکٹر مصدق ملک کی وزارت کی کارکردگی کو سراہا۔