کیا آپ اچھی نیند لینا چاہتے ہیں؟تو ان غذاوں کا استعمال کریں
08-13-2023
(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے اچھی اور پرسکون نیند کیلئے چند غذاوں کے استعمال سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی۔
ماہرین کی تحقیق کے مطابق ہماری غذا نیند پر اثرانداز ہوتی ہے اور نیند کی کمی بھی ہماری غذائی انتخاب پر اثرات مرتب کرتی ہے،چند غذائیں نیند کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔ایسی ہی غذاؤں اور مشروبات کے بارے میں جانیں جو اچھی نیند کا حصول ممکن بناتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق باداموں کو صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے مگر نیند کا معیار بہتر بنانے کے لیے بھی یہ گری بہت زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔باداموں میں متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں اور اسے روزانہ کھانے سے کئی دائمی امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ 2 اور امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔باداموں کو کھانے سے ایک ہارمون میلاٹونین کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ بادام کا استعمال ہارمون جسمانی گھڑی کو کنٹرول کرکے جسم کو نیند کے لیے تیار کرتا ہے۔ یہی نہیں ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سفید چاول کو زیادہ کھانے سے نیند کا معیار اور دورانیہ بہتر ہوتا ہے۔اسی طرح کیلے میگنیشم، پوٹاشیم اور tryptophan نامی غذائی اجزا کے حصول کا اچھا ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔یہ تینوں ہی نیند کے معیار کو بہتر بناتے ہیں۔سونے سے کچھ دیر پہلے ایک کیلے کو ایک کپ دودھ میں ملا کر پینے سے سونے میں مدد مل سکتی ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ سبز چائے کو دماغ کی صحت اور تھکاوٹ کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے، تاہم اس کا ایک اور فائدہ بھی ہوتا ہے کہ اگر اسے نیند سے ایک گھنٹہ قبل پیا جائے تو پر سکون نیند آتی ہے۔