پنک سالٹ کی درآمد کا معاملہ،پاکستان اور امریکی کمپنی میں معاہدہ ہوگیا

08-13-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان منزل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکن کمپنی ایم ایس سی آئی کے درمیان پنک سالٹ ریفائن کرکے مارکیٹنگ کرنے اور برآمد کرنیکی مفاہمت کی یاد داشت کا معاہدہ طے پاگیا۔

پاکستان منزل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکن کمپنی ایم ایس سی آئی کے درمیان طے پانے والے ایم او یو پر دستخط کئے گئے جس کے مطابق امریکن کمپنی ابتدائی طور پر200 ملین کی سرمایہ کاری کریگی اور پنک سالٹ ریفائن کریگی اس کے لیے جدید ترین پلانٹ لگائے گی۔ بعد ازاں اس میں سے توسیع بھی کی جائے گی پی ایم ڈی سی کی طرف سے انجنیئر اسد اللہ جبکہ نجی کمپنی کے سی ای او احمد ندیم نے دستخط کئے۔