عوام کی جعلی سکیموں اندھادھند سرمایہ کاری، ایس ای سی پی نے خبردار کردیا

08-13-2023

(ویب ڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے عوام کو جعلی سکیموں میں سرمایہ کاری سے متعلق خبردار کردیا گیا۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عوام کو ایک بار پھر متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ جعلی اور غیر قانونی سکیموں میں سرمایہ کاری سے پرہیز کریں کیونکہ ایسی جعلی سکیمیں ان کو قیمتی سرمائے سے محروم کر سکتی ہیں۔ ایس ای سی پی کے نوٹس میں آیا ہے کہ اے اے انٹر پرائزیز اینڈ انویسٹمنٹ، اے اے انٹر پرائزیز اور انیس احمد انٹر پرائز (سنگل ممبر) پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی عوام کو غیر قانونی اور سرمایہ کاری کی جعلی سکیموں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے کرکے رقوم، سرمایہ اکٹھا کر رہی ہے۔ ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ مذکورہ کمپنی اپنی رجسٹریشن کی حیثیت کو عوامی اعتماد حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہوئے غلط تاثر دے رہی ہے۔