جواد احمد ایک بار پھر میدان میں آگئے،گلوکار نےاپنے گیت'دوستی 'کا ری میک جاری کردیا

08-13-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد کی جانب سے اپنے گیت'دوستی' کا ری میک جاری کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گلوکار جواد احمد نے ماضی کے ملی نغمے کو یوم آزادی کی مناسبت سے ری میک کیا ہے،گانے کی ریکارڈنگ بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ، مینار پاکستان سمیت دیگر تاریخی عمارتوں پر کی گئی ہے اور گانے کی آڈیو کو دوبارہ ریکارڈ کروایا گیا ہے۔ گلوکار جواد احمد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گانے میں محبت و اخوت کا درس دیا گیا ہے، جشن آزادی کی خوشیوں کے حوالے سے گانے کی ازسرنو فلم بندی ایک ادنیٰ سی کوشش ہے، 14 یوم آزادی ملی یکجہتی اور تجدید کا دن ہے۔