'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' نے دنیا بھر میں کتنے کروڑ کا بزنس کرلیا؟جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

08-13-2023

(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ ' نے دنیا بھر میں 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو پچھلے برس 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔فلم کی پروڈیوسر نے سوشل میڈیا پر خبر پوسٹ کی ہے کہ بلاک بسٹر فلم نے پوری دنیا سے 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو 25 ممالک میں 500  سے زائد جگہ ریلیز کیلئے پیش کیا گیا اور اس طرح یہ پاکستان سے باہر سب سے زیادہ  سکرین حاصل کرنے والی فلم بن گئی۔فواد خان کی فلم نے ریلیز کے چوتھے ہفتے ہی انٹرنیشنل باکس آفس پر پنجابی زبان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی مووی کا اعزاز اپنے نام کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ 1979  کی کلاسک فلم کے ری میک میں فواد خان کے ساتھ حمزہ علی عباسی، مرزا گوہر اور دیگر فنکار بھی شامل تھے۔