یوم آزادی کیخلاف پراپیگنڈا کرنیوالوں کے شناختی کارڈ بلاک کیے جائیں: طاہر اشرفی

08-13-2023

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا،جو لوگ پراپیگنڈا کر رہے ہیں ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کئے جائیں۔

باغبانپورہ  میں پریس کانفرنس کے دوران چیئر مین پاکستان علما کونسل  علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر  یوم آزادی شایان شان  طریقے سے منائیں گے،  جو لوگ قومی دن  نہ منانے کے لئے پر اپیگنڈا کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن صاف و شفاف ہوں گے اور مضبوط مستقبل کی نوید ہوں گے، ہم افغانستان کے امن کو پاکستان کا امن سمجھتے ہیں، یہ خطہ گزشتہ 42 سال سے حالت جنگ میں ہے، ہم سمجھتے ہیں ہمارے لوگ سکون میں رہیں۔ سربراہ پاکستان علماء کونسل نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے سرکاری ہسپتالوں اور پولیس کا نظام ٹھیک کر نے کی اپیل بھی کی ۔