ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا،رویندراجڈیجا کا ردعمل بھی سامنے آگیا

08-13-2023

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر رویندرا جڈیجا نے ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے پر ردعمل جاری کردیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں رویندراجڈیجا کا کہنا تھا کہ روایتی حریف کیخلاف ہم اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بعض اوقات، چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوتیں، یہ ایک کھیل ہے دونوں طرف کے کھلاڑی اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کررہے ہوتے ہیں اور جیتنے کیلئے کھیلتے ہیں، تاہم خاص نتیجے کی کوئی گارنٹی نہیں۔   بھارتی آل راونڈر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے وابستہ ناقابل تردید توقعات اور دباؤ موجود ہے لیکن بطور کھلاڑی ہندوستان جس بھی میچ میں شرکت وہ ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایشیاکپ میں 2 ستمبر کو گروپ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی ۔