حضوری باغ میں یوم آزادی تقریب کی فل ڈریس ریہرسل، کمشنر لاہور کی خصوصی شرکت

08-13-2023

(لاہور نیوز) یوم آزادی کے موقع پر حضوری باغ میں ہونے والی میگا تقریب کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی جس میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور کے ہمراہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی آئی جی آپریشنز اور تمام محکموں کے افسران موجود تھے، کمشنر لاہور نے مزارِ اقبال پر حاضری دی، کمشنر لاہور کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، محمد علی رندھاوا نے پورے حضوری باغ پویلین کا دورہ کیا اور  پرچم کشائی بھی کی۔ 14اگست حضوری باغ تقریب کی فل ڈریس ریہرسل/کمشنرلاہور @RandhawaAli نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنرلاہورنےمزار اقبال پرحاضری دی،پرچم کشائی بھی کی۔بچوں نےملی نغمےپیش کیے۔ کل صبح حضوری باغ میں جشن آزادی مرکزی تقریب ہو گی۔نگران وزیر اعلٰی پنجاب تقریب کےمہمان حصوصی ہونگے۔ pic.twitter.com/tAiQuNgD5b — Commissioner Lahore Division (@commissionerlhr) August 13, 2023 فل ڈریس ریہرسل میں بچوں نے ملی نغمے پیش کیے، بینڈز گروپ نے بھی اپنے فن کا خوب مظاہرہ کیا، کمشنر نے ملی نغموں پر جنرل اور سپیشل سکولز کے  بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ 14اگست حضوری باغ تقریب کی فل ڈریس ریہرسل/کمشنرلاہور @RandhawaAli نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنرلاہورنے مزار اقبال پرحاضری دی،پرچم کشائی بھی کی۔ریہرسل میں بچوں نےملی نغمے پیش کیے۔ بینڈزگروپ نےفن کامظاہرہ کیا.کل صبح حضوری باغ میں جشن آزادی مرکزی تقریب ہو گی۔#14August2023 pic.twitter.com/FoSaulNV5S — Commissioner Lahore Division (@commissionerlhr) August 13, 2023  کمشنر لاہور کا کہنا تھا14 اگست کی صبح حضوری باغ میں  8 بج کر45 منٹ  پر جشن آزادی کی مرکزی تقریب ہوگی جس میں وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی ہونگے۔