جی سی یو میں ای لائبریری کا افتتاح، طلباء کا اظہار مسرت

08-13-2023

(لاہور نیوز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ای لائبریری کا افتتاح کر دیا گیا، طلباء ای لائبریری سے دو لاکھ سے زائد کتابوں سے استفادہ کر سکیں گے۔

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے گورنمنٹ کالج  یونیورسٹی  میں الیکٹرانک لائبریری کا افتتاح کیا، وائس چانسلر سید اصغر زیدی بھی ہمراہ تھے۔ مشیر کھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت قابل ہیں بس مناسب رہنمائی چاہیے،  کوشش کر رہے ہیں کہ گورنمنٹ کالج میں سپورٹس کمپلیکس جلد مکمل ہو۔ طلبہ نے  جی سی یو میں ای لائبریری کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔