فرسٹ ایئر میں داخلوں کیلئے پنجاب کالج طلباء کی پہلی ترجیح بن گیا

08-13-2023

(لاہور نیوز) پوزیشن ہولڈرز ہوں یا نمایاں نمبروں میں امتحان پاس کرنے والے طلباء، پنجاب کالج سب کی پہلی ترجیح بن گیا۔لاہور میں پنجاب گروپ آف کالجز کے 5 کیمپسز میں اوپن میرٹ اور سکالر شپس لسٹیں لگا دی گئیں۔

انتظار کی گھڑیاں ختم  ہو گئیں، پنجاب کالجز میں میرٹ لسٹیں لگا دی گئیں، پوزیشن ہولڈرز سمیت ہائی ایچیورز پنجاب گروپ آف کالجز کا حصہ بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئے، پنجاب گروپ آف کالجز میں طلبا و طالبات کو سو فیصد تک سکالر شپ دئیے  جا رہے ہیں۔ طلبہ اور ان کے والدین کا ماننا ہے کہ پنجاب کالجز بہترین تعلیمی مستقبل کی ضمانت ہیں، پنجاب کالجز کے مختلف کیمپسز کے پرنسپلز اور ایڈمیشن ہیڈز کے مطابق طلبہ کو تعلیمی کارکردگی ،ہم نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں میں ٹیلنٹ  کی بنیاد پر سو فیصد تک سکالر شپس دئیے جا رہے ہیں۔ پنجاب گروپ آف کالجز کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ ای لرننگ پروگرام سے طلباء کو ٹیوشن کی ضرورت نہیں رہتی، روبوٹکس اور مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن پنجاب کالجز کے علاوہ  کسی اور ادارے میں نہیں ہوتی۔ ،پنجاب کالجز میں داخلے کا عمل مکمل ہونے کے بعد رواں ماہ سے کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔