وزیراعظم شہباز شریف کا آج رات قوم سے الوداعی خطاب متوقع

08-13-2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا آج رات قوم سے الوداعی خطاب متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دور اقتدار میں ملکی صورتحال بارے عوام کو آگاہ کریں گے،وزیراعظم اتحادی حکومت کی 16ماہ کی کارکردگی پر بات کریں گے، قوم سے خطاب میں وزیراعظم ملکی معیشت اور سیاسی حالات سے متعلق امور پر بھی گفتگو کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم اس کے علاوہ خارجہ امور، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں سے متعلق اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے،وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کریں گے۔ خیال رہے کہ شہباز شریف کا بطور وزیراعظم آج آخری دن ہے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔