ڈی سی لاہور نے جشن آزادی تقریبات کا شیڈول جاری کردیا

08-13-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے جشن آزادی کی تقریبات کا شیڈول جاری کردیا، تقریبات میں پرچم کشائی، عمارتوں کا سجاوٹی مقابلہ، آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہو گا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ جشن آزادی کی تقریبات میں پرچم کشائی، عمارتوں کا سجاوٹی مقابلہ اوربھرپور آتش بازی کا مظاہرہ ہو گا، جشن آزادی سائیکل ریس، موٹر سائیکل و کار شو فیملی گالا  اور شام موسیقی کا بھی انعقاد کیا جائے گا،تقریری مقابلہ، مصوری کی نمائش اور خواتین کی “تعمیر پاکستان‘‘  کانفرنس بھی منعقد ہو گی۔ رافعہ حیدرکا کہنا تھا کہ فیملیز کے لیے خصوصی طور پر لبرٹی مارکیٹ میں فیملی گالا منعقد کیا جارہا ہے،13 اور 14 اگست کی درمیانی شب کو شایان شان آتش بازی کا مظاہرہ ہو گا، 14 اگست کی شام فٹبال سٹیڈیم میں شاندار شام موسیقی منعقد کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ تقریبات میں شامل ہونے کے لیے وقت سے پہلےتشریف لائیں،جشن آزادی ملی جوش و جذبہ سے منائیں، باہمی عزت و تکریم کا خیال رکھیں۔