وزیراعلیٰ پنجاب نے سٹیٹ آف دی آرٹ سبزی و فروٹ منڈی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

08-13-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کالا خطائی روڈ پر سٹیٹ آف دی آرٹ سبزی و فروٹ منڈی کے ڈیزائن کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تشکیل کی گئی خصوصی کمیئی میں سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات شامل ہوں گے، نئی سبزی وفروٹ منڈی سے ملحق فش مارکیٹ اورسلاٹر ہاؤس بھی بنائے جائیں گے۔ سی بی ڈی اور پنجاب ایگری کلچر ریگو لیٹری اتھارٹی اشتراک کار سے سبزی و فروٹ منڈی کے آپریشنل امور کی نگرانی کریں گے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے نئی سبزی و فروٹ منڈی کیلئے بہترین سیوریج سسٹم کی ہدایت کی ہے اور نئی سبزی و فروٹ منڈی تک رسائی کیلئے دورویہ سڑک بنانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔