فیروز خان سے تعلقات کی افواہیں، نجیبہ فیض سوشل میڈیا صارفین پر برہم

08-13-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نجیبہ فیض نے ساتھی اداکار فیروز خان سے تعلق کی افواہوں پر سوشل میڈیا صارفین پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ دنوں اداکار فیروز خان کیساتھ نجیبہ فیض کی تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر ان کے تعلق کے حوالے سے افواہوں کا بازار گرم ہو گیا، قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ نجیبہ اور فیروز زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہے ہیں۔ بے جا ٹرولنگ اور تنقید کے بعد آخر کار نجیبہ فیض نے خاموشی توڑدی اور ٹرول کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ For those dragging me into this baseless controversy" Now posting different photos at different places doesn’t mean that whoever is with @ferozekhan anywhere shall be taken as me because faces of those girls r not visible.Therefore, if @ferozekhan claims that he finally find… https://t.co/itsW77Nv2A — Najiba Faiz (@NajibaFaiz5) August 12, 2023 اداکارہ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں لکھا کہ یہ پیغام مجھے اس بے بنیاد تنازعہ میں گھسیٹنے والوں کے لیے ہے، مختلف جگہوں پر مختلف تصاویر پوسٹ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ فیروز خان کے ساتھ وہ لڑکیاں جن کے چہرے نظر نہیں آرہے، انہیں مجھ سے منسوب کردیا جائے۔ نجیبہ کا کہنا تھا کہ اگر فیروز خان کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہیں لڑکی مل گئی ہے اسکا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ وہ میں (نجیبہ فیض) تھی، میں صرف فیروز کے ساتھ ہائیکنگ پر گئی تھی اور پھر بدقسمتی سے اسے سوشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کردی تھی۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ  لہٰذا تصدیق کیے بغیر ایسی باتوں کا دعویٰ انتہائی قابل مذمت اور غیر اخلاقی ہے’۔