سجل علی کا نیا فوٹو شوٹ، بھارتی اداکارہ تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

08-13-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر پر بھارتی پنجابی فلموں کی ٹاپ اداکارہ سونم باجوہ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

حال ہی میں معصوم چہرے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دلہن کے لباس میں موجود کچھ تصاویر اپلوڈ کیں جن میں یہ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔     دراصل یہ ایک فوٹو شوٹ تھا جس میں سجل نے گولڈن رنگ کابھاری کام والا لہنگا پہن رکھا تھا۔   یہی نہیں انہوں نے بالوں کا اسٹائل بھی کچھ اس طرح بنا رکھا تھا کہ ان کی زلفیں چہرے پر آ رہی تھیں جس نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے، اسی تصویر پر بھارتی اداکار ہ سونم باجوہ نے کمنٹ کرتے ہوئے انگریزی زبان میں لکھا کہ ‘کیسی ہیں آپ ، خوبصورت لڑکی ۔ ‘ واضح رہے کہ ان تصاویر  پر اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد لائکس آ چکے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ بھارت اور پاکستان کی عوام دل کھول کر کمنٹس میں ان کی تعریفیں کرتی نظر آ رہی ہے ۔