پاکستان کے عبدالحنان شاہد ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ایمرجنگ پلیئر قرار

08-13-2023

(ویب ڈیسک) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے عبدالحنان شاہد کوایمرجنگ پلیئر قراردیا گیا ہے۔

بھارت میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں عبدالحنان شاہد کو ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا ۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ نے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے آنے کا موقع فراہم کیا،پاکستان کے حنان شاہد نےاس کا فائدہ اٹھایا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہےحنان شاہد غیرمعمولی پرفارمنس اورپوٹینشل کی وجہ سے ایمرجنگ پلیئرایوارڈ کے حقدارقرارپائے۔ ورلڈ آف ہاکی میں حنان شاہد کا مستقبل روشن ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم پہلی مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکی، پاکستان ہاکی ٹیم نے بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔