جشن آزادی پر ون ویلرزکیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ
08-13-2023
(ویب ڈیسک) جشن یوم آزادی پر ون ویلرز، ریسنگ، ہلڑبازی اور روڈ بلاک کرکے کرتب دیھانے والوں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا ۔
جشن آزادی کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور محفوظ ڈرائیونگ کےلئے لاہور ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے ہیں، 13 اور 14 اگست کو مجموعی طور پر 24 سو سے زائد ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ 10 سے زائد مقامات پر پرزن وینز بھی موجود ہونگی،12 ڈی ایس پیز، 210 ٹریفک انسپکٹرز اور 24 سو سے زائد وارڈنز، 6 بریک ڈاؤن، 25 فوک لفٹرز بھی تعینات ہونگے، 255 مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس کے تعاون سے 255 مقامات پر ناکے لگائے جائیں گیں، ون ویلرز، ریسنگ، زگ زیگ اور ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ مجموعی طور پر 55 سپشل اینٹی ون ویلنگ سکواڈز بھی تیار کئے گئے ہیں، ہلڑ بازوں کو قابو کرنے کیلئے 11 مقامات پر جیل وینز بھی موجود ہونگیں، شہریوں کی سہولت کیلئے 6 بریک ڈاؤن، 25 فوک لفٹرز بھی تعینات کی گئیں ہیں جبکہ شہریوں کی فوری مدد اور ٹریفک کی روانی کے لئے تمام ڈی ایس پیز کو ایک ایک ایمرجنسی سکواڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔ مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ، ریسنگ، زگ زیگ، ہلڑبازی ،روڈ بلاکنگ کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اہم اور مصروف شاہراہوں پر عارضی سپیڈ بریکر اور بیریئرز لگائے جائیں گے۔ جس میں حضوری باغ، گریٹر اقبال پارک، پنجاب اسمبلی، لبرٹی مارکیٹ، واہگہ بارڈر، ایوان اقبال، جیلانی پارک سمیت 71 مقامات پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ بڑھنے پر مین بلیوارڈ گلبرگ، مال روڈ پر موٹرسائیکلسٹ کو سروس روڈز پر چلایا جائے گا، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی روڈ بلاک کرنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی۔ مستنصر فیروز کا مزید کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس بھی شہریوں کی طرح جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائے گی۔