جشن آزادی: موٹروے پولیس روڈ سیفٹی اور شجرکاری مہم چلائے گی

08-13-2023

(لاہور نیوز) موٹروےپولیس کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات منائی جا رہی ہیں، پولیس ٹریننگ کالج کو سبز ہلالی پرچم اور برقی قمقوں سے سجا دیا گیا ۔

ڈی آئی جی سید حشمت کمال کمانڈنٹ ٹریننگ کالج نے بتایا کہ ڈپٹی کمانڈنٹ عاطف شہزاد کی نگرانی میں روڈ سیفٹی مہم بھی چلائی جائے گئی ، موٹروے پولیس جشن آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم بھی کرے گی ، پٹرولنگ گاڑیوں کو قومی پرچم اور جھنڈیوں سے مزین کیا جائے گا ۔