شاہینوں کے آل راونڈر فہیم اشرف نے منگنی کرلی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

08-12-2023

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف کی منگنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق فہیم اشرف کی منگنی کی تقریب ان کے آبائی علاقے بھائی پھیرو میں ہوئی جس میں رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ قومی کرکٹرز نے فہیم اشرف کو منگنی کی مبارکباد بھی دی ہے۔ خیال رہے کہ فہیم اشرف کی 2  سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور انہیں افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔