بین الاقوامی مارکیٹ کے بعد مقامی بازاروں میں بھی سونا سستا ہو گیا
08-12-2023
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کمی کے ساتھ 1914 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 اور فی دس گرام 514 روپے کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 2 لاکھ 21 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 90 ہزار 158 روپے ہو گئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68 روپے پر مستحکم رہی۔