شیروں کے شوقین کو جانوروں کی تشہیر اور انعامات کا اعلان کرنامہنگا پڑگیا،پولیس نے گرفتار کرلیا

08-12-2023

(ویب ڈیسک)لاہور میں شیروں کے پنجرے میں دس منٹ گزارنے پر 10 لاکھ انعام کا اعلان کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

لاہورکے رہائشی میاں ثاقب نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے اعلان کیا کہ جوشخص ان کے شیروں کے پنجرے میں 10منٹ گزارے گا اسے دس لاکھ انعام دیا جائے گا۔سوشل میڈیا پرمیاں ثاقب کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی توپالتوشیروں کی تشہیراورانعام کےاعلان کا معاملہ زیربحث آگیا ،جس پرپنجاب پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے میاں ثاقب کو گرفتارکرلیا۔   رپورٹ کے مطابق پولیس کے ہمراہ وائلڈ لائف ٹیم بھی موجود تھی ،گرفتاری سے قبل میاں ثاقب وائلڈ لائف ٹیم کے ہمراہ گھر کی چھت پرگئے اور اپنے تمام پالتو شیروں کو پولیس کی موجودگی میں وائلڈ لائف ٹیم کے حوالے کردیا۔