فیروز خان اور نجیبہ فیض کے مبینہ تعلقات کی خبریں ،اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

08-12-2023

(ویب ڈیسک)اداکارہ نجیبہ فیض نے اداکار فیروز خان کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے ردعمل جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق نجیبہ فیض نے فیروز خان کی ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور وضاحت پیش کی کہ وہ اور فیروز خان صرف اچھے دوست ہیں اور لوگ ان کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔اداکارہ نے ٹوئٹر پر جاری طویل پیغام میں لکھا کہ وہ ہائیکنگ کی جنون کی حد تک شوقین ہیں کیونکہ اس سے ذہنی و جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے اور ہائیکنگ کے دوران ان کے ساتھ ان کے مختلف دوست بھی جاتے ہیں۔ نجیبہ نے لکھا کہ اسی طرح کچھ روز قبل شوبز انڈسٹری کے انتہائی نفیس انسان اور بڑے نام فیروز خان بھی ان کے ہمراہ ہائیکنگ پر گئے، جن کے ساتھ انہوں نے تصاویر بنوائیں جو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیں۔افغان نژاد اداکارہ نجیبہ فیض نے لکھا کہ فیروز خان ان کے لیے انتہائی قابل عزت شخص ہیں، انہیں اس بات سے کوئی مطلب نہیں کہ ان کی ذاتی زندگی میں کیا ہوا؟ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی ان کی اور فیروز خان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں تو اس پر بحث شروع ہوگئی اور ہر کسی نے اس پر اپنے ذہن کے مطابق بات کی۔نجیبہ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو اپیل کی کہ وہ یک طرفہ غیر مصدقہ معلومات کو نہ پھیلائیں، انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہر انسان کا خاندان ہوتا ہے اور ہر کسی کی اپنی ذاتی زندگی ہوتی ہے۔