روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں تارکین وطن نے 6 لاکھ اکاؤنٹس کھول لئے
08-12-2023
(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 6 لاکھ اکاؤنٹس کھول لئے ہیں۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سہولت میں بیرون ملک پاکستانیوں نے اب تک 6 ارب 50 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں جس پر سٹیٹ بینک نے بھروسہ کرنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔